(اشرف خان) روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پاکستان پہنچ گئی۔
روسی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی پاکستان کو فراہم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: درآمدات میں نرمی, موبائل فونزکی درآمد میں 76 فیصد اضافہ
روسی سفارتخانے کے مطابق ایل پی جی ایران کے سرخس اکنامک زون کے راستے پاکستان پہنچائی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی دوسری کھیپ کی منتقلی سے متعلق مشاورت جاری ہے۔