چین نے انٹرنیٹ گاڑیوں پر پابندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین نے امریکہ کی جانب سے انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز کی سخت مخالفت کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کی آڑ میں اس امریکی تجویز سے چین کی انٹرنیٹ کی حامل گاڑیوں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ امریکی تجویز بھی حالیہ برسوں میں چینی گاڑیوں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات میں سے ایک ہے۔ جن کے تحت ٹیرف میں اضافہ، خریداری پر پابندیاں اور امتیازی سبسڈی عائد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غلط حکمتِ عملی کے باعث بجلی مہنگی ہوئی ، وزیرِ توانائی اویس لغاری
ترجمان نے کہا کہ اس تجویز کی حقیقت پر مبنی کوئی بنیاد نہیں ہے, یہ مارکیٹ کی معیشت اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور تحفظ پسندی کا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے چین امریکہ انٹرنیٹ گاڑیوں کے حوالے سے تعاون متاثر ہو گا۔ عالمی آٹو موٹیو صنعتی وسپلائی چین میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ امریکی صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچے گا۔