(ویب ڈیسک) سینیئر اداکار عمیر رانا نے کرداروں کے اداکاروں کی زندگی پر اثر انداز ہونے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈرامہ سیریل "سنگ ماہ"میں مستان سنگھ کے کردارنے مجھے زندگی کے تاریک دورسے نکالا۔
عمیر رانا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جہاں میزبان عمران اشرف نے ان سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے کیریئر میں اب تک جتنے بھی کردار کیے ہیں تو کیا کوئی ایسا کردار ہے جس نے محبوبہ بن کر پیچھا کیا اور کبھی جان نہ چھوڑی ہو؟
اس سوال کے جواب میں عمیررانانے کہا کہ ایسے کافی کردار ہیں اور بالخصوص تھیٹر کرتے ہوئے تو میں نے ایسے بہت سے کردار ادا کیے ہیں لیکن اگر میں ٹی وی اسکرین کی بات کروں تو وہاں میں نے خود کو بہت سے کرداروں میں ڈھالا ہو گا لیکن ایک ایسا کردار ہے جس نے مجھے سنبھالا ہے۔
معروف اداکار نے بتایا کہ میں نے مستان سنگھ کا ایک کردار ادا کیا تھاجس نے مجھے سنبھالا اور زندگی کے ایک تاریک دور سے باہر نکالا۔
عمیررانانےبتایا کہ میرے والد کو فوٹو گرافی کا شوق تھا اور وہ ایک آرٹسٹ بھی ہیں تو میں نے اُنہیں سمجھایا کہ مجھے اسکرین پر یا لائیو اسٹیج پر مختلف کرداروں میں آنا پسند ہے،یہ میرے لیے ایک آرٹ ہے اوراسی لیے میں اداکار بننا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک نے اٹلی کی وزیراعظم سے تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ عمیر رانا نے 2022ء میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل"سنگِ ماہ"میں مستان سنگھ کا کردار ادا کیا تھا۔