سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ، ڈی آئی جی مالاکنڈ، ڈی پی او سوات فارغ

Sep 26, 2024 | 09:57:AM

(عامر شہزاد) سوات میں غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر ہونے ولے بم دھماکے پر ڈی آئی جی مالاکنڈ اور ڈی پی او سوات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق ڈی آئی جی محمد علی گنڈاپور اور ڈی پی او زاہد اللہ کو سی پی او رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپیشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں،ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ بھی تیار کرکے صوبائی حکومت کو جمع کرائےگی۔

خیال رہے سوات کے علاقے مالم جبہ میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارت کاروں کے قافلے پر دھماکاہوا تھا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں تمام سفارت کار محفوظ رہے تھے۔

مزیدخبریں