تکنیکی وآپریشنل وجوہات, کراچی سے روانہ ہونےوالی پروازیں منسوخ 

Sep 26, 2024 | 10:01:AM
تکنیکی وآپریشنل وجوہات, کراچی سے روانہ ہونےوالی پروازیں منسوخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایمن خان)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث  کراچی سے روانہ ہونے والی چند پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد  جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 200،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،145،کراچی سے گوادرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 شامل ہیں۔