پاکستانی میوزک ڈاکیومینٹری فلم نے بین الاقوامی ایوارڈجیت لیا 

Sep 26, 2024 | 10:36:AM
پاکستانی میوزک ڈاکیومینٹری فلم نے بین الاقوامی ایوارڈجیت لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک ڈاکیومینٹری فلم "سانگز آف دی صوفی" نے 15ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین ڈاکیومینٹری آڈیئنس چوائس ایوارڈ جیت لیا۔

اس ڈاکیومینٹری میں قوال بچہ گھرانے کے قوالوں،شائقین،عقیدت مندوں اور میوزک اسکالرز کے ذریعے کلاسیکل قوالی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

یہ ڈاکیومینٹری معروف پاکستانی فنکاروں کی صوفیانہ سوچ سے متاثر آرٹ، مغل منی ایچر پینٹنگز، قوالیوں، انٹرویوز اور سچی کہانی سنانے کے انداز کو یکجا کرتے ہوئے فلمائی گئی ہے۔

شکاگوساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر جگر شاہ کاکہناہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ اس ڈاکیومینٹری نے ہمارے فیسٹیول میں کامیابی حاصل کی، شاہ رخ وحید اور کامران انور نے اس شاہکار کو بڑے پردے پر نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے۔

ڈاکیومینٹری کےہدایت کار شاہ رخ وحید کاکہناہے کہ ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہماری ڈاکیومینٹری کو دنیا بھر کے ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے،یہ قوالی کے فن اور قوال خاندانوں کی جانب سے اس مقدس فن کو زندہ رکھنے کے لئے ہمارا خراج تحسین ہے اور ہم اسے دنیا کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"سنگ ماہ"کے مستان سنگھ نے مجھے زندگی کے تاریک دورسے نکالا،عمیررانا

پروڈیوسر کامران انور کا کہنا تھا کہ  ہم ججوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس فلم کوسراہاہے۔