دکاندار پر تشدد کر نیوالا پو لیس افسر ملازمت سے بر طرف

Sep 26, 2024 | 10:41:AM

(آزاد نہڑیو  )ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بلوچ کالونی میں دکاندار پر تشدد کر نے والے پو لیس افسر ملازمت سے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او محمد اسلم نے کھوکھے والے سے مفت سگریٹ کا پاکیٹ مانگا تھا،کھوکھے والے نے مفت سگریٹ کا پاکیٹ دینے سے انکار کردیا۔

انکار پر ایڈیشنل ایس ایچ او نےدکاندار  والے پر تشدد کیا ،تھا جس کے بعد ایس ایس شرقی فرخ رضا نے شکایات پر ایڈیشنل ایس ایچ او کو معطل کردیا تھا۔

معطلی کے بعدتحقیقات کا حکم دیا گیا، تحقیقات میں محمد اسلم کو ذمہ دار ٹھرایا گیا اور  ایس ایس پی فرخ رضا نےمحمد اسلم کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

یہ بھی پرھیں: سفارت کاروں کے قافلے پر حملہ، ڈی آئی جی مالاکنڈ، ڈی پی او سوات فارغ

ایس ایس پی شرقی ڈاکٹر فرخ رضا نے ملازمت سے برطرفی کا آرڈر جاری کردیا جبکہ برطرفی کا آرڈر سیکشن پولیس ون محکمہ داخلہ کو موصول ہو گئیں۔

مزیدخبریں