ممبئی میں تیز بارشیں،تعلیمی ادارے بند

Sep 26, 2024 | 10:47:AM

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں موسلادھار بارش کے باعث مسافر سڑکوں پر پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی بارش کے باعث کئی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ کچھ پروازوں کا رُخ بھی موڑنا پڑا،آج بھی ممبئی اور دیگر علاقوں میں بارش موسلادھار کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آج اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارش کے امکان کی وجہ سے آج بھی کچھ فلائٹس کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے،اندھیری کے علاقے میں ایک خاتون کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہو گئی جس کی لاش نکال لی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ  کا ریٹ کم، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟

مزیدخبریں