نارووال:بہو نے پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی،قیمتی سامان جل کر راکھ

Sep 26, 2024 | 09:16:AM

(یاسر عرفات)نارووال کےنواحی گاؤں   سنکھترہ میں گھریلو ناچاقی پر بہو  پٹرول چھڑک کر گھر میں آگ لگا کر موقع سے فرار ہو گئی۔

 واقعے کے نتیجے میں قیمتی سامان اور زمینوں کے کاغذات جل کر راکھ ہوگئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

اہلخانہ اور محلے دار اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن تب زمینوں کے کاغذات سمیت قیمتی سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا ۔

مزیدخبریں