(وقار حسین منگی) خیرپور میں میٹرک کی طالبہ سے 4 افراد کی مبینہ زیادتی کر کے ویڈیو بنانے والے ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور کنب میں دسویں جماعت کی طالبہ بینظیر ببر کے ساتھ 4 ملزمان نے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے والے سفاک ملزمان میں سے پولیس نے ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
واقع کا وزیر داخلہ ضیا لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے تھے۔
ایس ایس پی خیرپور کے احکامات پر کنب پولیس نے گاؤں ببر وڈا میں کارروائی کرکہ مرکزی ملزم شہباز عرف کتروییر کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :آئی ایم ایف سے قرض پروگرام ملنے کے بعدپاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلندیوں کو چھو گیا
ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ دسوین جماعت کی طالبہ کے ساتھ ملزمان نے زیادتی کرکے وڈیو بنائی تھی جس کی 24 نیوز پر خبر نشر کی تھی جس پر پولیس حرکت آگئی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا