شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خارجی دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے:آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کیا جا سکے کیونکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔