اسرائیل نے لبنان پر حملے تیز کردیے, 72افرادشہید،400سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، جنوبی لبنان پر تازہ بمباری سے مزید 72 افراد شہید اور 400 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،3 روز میں شہدا کی تعداد 650 ہوگئی،اسرائیل نے لبنان میں ممکنہ زمینی آپریشن کی تیاریاں شروع کردیں، اسرائیلی آرمی چیف کے مطابق لبنان میں ممکنہ زمینی آپریشن کے لیے دو ریزرو بریگیڈ کو طلب کرلیا ہے۔
لبنانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی بمباری کے بعد 5 لاکھ شہری لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، غزہ میں بھی اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، غزہ، 24 گھنٹے میں مزید 37 فلسطینی شہید ہو گئے،اسرائیلی حملوں میں اب تک 41 ہزار 495 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر پہلا حملہ کردیا، حملے میں موساد کے ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں تین اسرائیلی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نارووال:بہو نے پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی،قیمتی سامان جل کر راکھ
اسرائیل نے ہدف پر پہنچنے سے قبل میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا جبکہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا، راکٹ ایک گھر پر گرا، جس سے آگ لگ گئی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان مین زمینی حملوں کی تیاریاں جاری ہیں، فضائی حملوں نے بری فوج کے لیے کارروائی کی راہ آسان کردی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے 1600 ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ان حملوں کی شدت نے اسرائیل کے لیے زمینی حملوں کی بھی راہ ہموار کردی ہے۔ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت جنوبی لبنان میں داخل ہوکر کارروائیاں شروع کرسکتی ہے۔
اسرائیل کے آرمی چیف ہرزی ہلیوی کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوبی لبنان کو دن بھر نشانہ بنایا ہے اور اب حزب اللہ کی حملہ کرنے کی صلاحیت برائے نام رہ گئی ہے۔