شاہ رخ خان نے کیانصیحت کی تھی؟ماہرہ خان نے بتادیا

میرے پسندیدہ اداکاربہت سے ہیں لیکن احمد علی اکبر کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا

Sep 26, 2024 | 12:30:PM
شاہ رخ خان نے کیانصیحت کی تھی؟ماہرہ خان نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم"رئیس"میں کام کرتے ہوئے ملنے والی نصیحت کے بارے میں بتا دیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں سے بات چیت کرنے کے لیے سوال وجواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔

اداکارہ کے ایک بھارتی مداح نے اس سیشن کے دوران سوال کیا کہ آپ نے فلم "رئیس"میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے کیا سیکھا؟،ماہرہ خان نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں خوشیوں کو آنے کا ایک موقع دو۔

ایک اورمداح نے معروف اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کا پسندیدہ ساتھی اداکار یا اداکارہ کون ہیں؟،ماہرہ خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ میرے پسندیدہ ساتھی اداکار بہت سارے ہیں لیکن مجھے احمد علی اکبر کے ساتھ کرنا بہت اچھا لگا۔

 واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم "رئیس"میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جو 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔