بہاولنگر:پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

Sep 26, 2024 | 13:04:PM

( سہیل عمران) پسند کی شادی کا خوفناک انجام,غیرت کے نام پر دلہن کے والد نے ساتھیوں کیساتھ  مل کر فائرنگ کر کے لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بہاولنگر  کے نواحی گاوں فقیروالی چک نمبر 115سکس آر میں چند  روز قبل  پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے والد نے ساتھیوں سمیت مل کر لڑکی اور لڑکے کے گھر میں گھس کر  فائرنگ کر دی،  فائرنگ  کے نتیجے میں لڑکا اور لڑکی دونوں ہی موقع پر جاں  بحق ہوگئے ۔

پولیس کے  مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت  نعیم اور طیبہ بی بی کے نام سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:خیرپور:میٹرک کی طالبہ کیساتھ گینگ زیادتی کرنے والا ایک سفاک ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ  چند ماہ پہلے لڑکی اور لڑکے نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی اطلاع ملتے ہی  پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔



مزیدخبریں