والدہ سری دیوی والد سے شمالی بھارتی خواتین کی طرح لڑتی تھیں، جھانوی کپور

والد نے خود کو ساؤتھ انڈین کلچر میں ڈھال لیاتھا،ناشتے میں آلوپراٹھے کے بجائے ایڈلی سامبر کھاتے تھے

Sep 26, 2024 | 14:39:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ جھانوی کپورنے کہا ہے کہ ان کی والدہ سری دیوی ساؤتھ سے تھیں لیکن میرے والد سے شمالی بھارتی خواتین کی طرح لڑتی تھیں۔

"دی گریٹ انڈین کپل شو" کے نئے سیزن کی دوسری قسط میں تیلگو ایکشن ڈرامہ فلم "دیورا" پارٹ 1 کے اداکار جونیئر این ٹی آر، سیف علی خان اور جھانوی کپوربطورمہمان شریک ہوں گے،اس قسط کا ٹیزر پرومونیٹ فلکس انڈیا نے شیئر کیا جس میں جھانوی کپوراس بات پر مذاق کرتی نظرآئیں کہ ان کے والدین نے کس طرح ایک دوسرے کے کلچر میں موجود عادات کو اپنایا۔

شومیں تیلگوانڈسٹری کے معروف اداکار جونیر این ٹی آر نے جھانوی کو پرمزاح انداز میں تنگ کرتے ہوئے کہا جب وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی تھیں تو انہوں نے دو مرتبہ کھانا بھجوایا لیکن جھانوی نے ان کے اس اقدام کا اسی طرح جواب نہیں دیا۔ 

کپل شرما نے جب جونیر این ٹی آر سے ان کی شمال کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے سری دیوی کا نام لیاجس پر سیف علی خان نے کہا وہ تو جنوبی بھارت سے تھیں،اس موقع پرجھانوی نے کہا کہ ان کے والد نے خود کو ساؤتھ انڈین کلچر میں ڈھال لیاتھاوہ ناشتے میں آلوپراٹھے کے بجائے ایڈلی سامبر کھاتے تھے جبکہ والدہ شمالی بھارتی خواتین کی طرح لڑتی تھیں۔

مزیدخبریں