ندیم نانی والا کو رہائی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)لاہور کی عدالت نے معروف ٹک ٹاکر ندیم نانی والا جعلی نمبر پلیٹ رکھنے کے کیس میں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
کینٹ کچہری لاہور نے ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کو غیرقانونی نمبر پلیٹ آئی کے 804 لگانے کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئےفوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
پولیس نے عدالت سے ندیم نانی والا کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد موجود نہیں۔ ریکوری کا بیان بھی ریکارڈ پرموجود نہیں ہے۔ تفتیشی افسر کی ملزم کو جیل بھجوانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔
ضرورپڑھیں:حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا، کس پارٹی کو سپورٹ کریں گی؟
عدالت نے حکم دیا کہ گرفتار ملزم کو ڈسچارج کیا جاتا ہے اور ملزم کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری رہا کیا جائے۔ ڈیفنس پولیس نے 24 ستمبر کو ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گاڑی پر آئی کے 804 نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کیا تھا۔