پاک بھارت باکسنگ ٹاکراعثمان وزیرنے 1 منٹ 5 سیکنڈ میں جیت لیا
عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14 ویں کامیابی ،دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکراپاکستان کے عثمان وزیر نے 1 منٹ 5 سیکنڈ میں ہی جیت لیا۔
تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی براداشت نہ کر سکے اور رنگ میں گر گئے جس کے بعد ٹیکنیکل بیناد پرانہیں فاتح قرار دے دیا گیا۔
پہلاراؤنڈ شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد بھارتی باکسر عثمان کا زوردار مکا نہ برداشت سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے،ان کی سانس ابھی بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا جس پر بھارتی باکسرسنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بنیاد پر فاتح قرار دے دیا۔
عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14 ویں کامیابی ہے،بھارتی باکسر کوہرانے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔