طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور سہولت کار گرفتار

Sep 26, 2024 | 15:34:PM
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث ایک اور سہولت کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابدچوہدری )آرگنائزڈ کرائم یونٹ(او سی یو) نے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں ملوث ایک اور سہولت کار گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق   طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،  آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ایک اور سہولت کار عامر حفیظ  کو گرفتار کرلیا ہے۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ  کے مطابق عامر حفیظ امیر معصب کے قریبی دوستوں میں شامل ہے ، قتل کی واردات کے بعد شوٹرز نے رکشہ اور موٹرسائیکل کو مئیو ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑا کیا تھا،عامر حفیظ نے پارکنگ سے موٹرسائیکل اور رکشہ غائب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا غیرت کے نام پر قتل

 پولیس کے مطابق او سی یو نے گرفتار شوٹرز کے انکشاف پر عامر حفیظ کو گرفتار کیا، اس کے علاوہ او سی یو نے واردات میں استعمال ہونےوالا رکشہ اور موٹرسائیکل عامر حفیظ سے برآمد کیا۔ 

 آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے شوٹرز سمیت گرفتار ملزمان انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردئیے۔