شادی کرکے شوبزچھوڑنا چاہتی ہوں، لائبہ خان

ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خود بھی میری عزت کرے اورگھر والوں سے بھی کروائے

Sep 26, 2024 | 15:39:PM
شادی کرکے شوبزچھوڑنا چاہتی ہوں، لائبہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ شادی کرکے شوبز کی فیلڈ چھوڑنا چاہتی ہوں۔

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لائبہ خان نے کہا کہ جب شوبز میں کام شروع کیاتواس وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اس شعبے میں 5 سال کام کرنے کے بعدشوبزچھوڑ دوں گی،اب مجھے اداکاری کرتے ہوئے 5 سال ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت شوبز چھوڑ کر جاسکتی ہوں۔

لائبہ خان نے کہاکہ میں اب شادی کرکے سیٹل ہونا چاہتی ہوں،شادی ایسے شخص سے کرنا چاہوں گی جو خود بھی میری عزت کرے اور اپنے گھر والوں سے بھی کروائے۔

اداکارہ نے کہا ایک زمانے میں خوبصورتی متاثرکرتی تھی لیکن اب پتا چل گیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کا ہونا ہی کافی نہیں،اگرمیں کسی کو پسند نہیں کرتی تواس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھوں گی،نفرت بھی ایک طرح کا رشتہ ہی ہوتا ہے اس لیے میں کسی سے نفرت کی قائل نہیں۔