خیبر پختونخوا: نگران دور حکومت میں بھرتی ہونیوالے6ہزار ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

Sep 26, 2024 | 16:56:PM

(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے سابق نگران دور حکومت میں بھرتی ہونے والے 7ہزارملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے  مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت نے غیر قانونی طور  پر غیرآئینی کام کیا، آئین اور الیکشن ایکٹ میں بھی نئی ملازمین کی بھرتی سے متعلق نگران حکومت کو اجازت نہیں ہے،نگران دور حکومت میں بھرتی تمام ملازمین کو قانون سازی کے ذریعے گھر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وزیر قانون کے پی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو چھپانے کے لیے مختلف محکموں نے بھی غلط بیانی سےکام لیا ہے، بیوروکریسی نے پہلے 1800 ملازمین بتائے، دباؤ بڑھانے پر 6 ہزارکے قریب نام اُگل دیئے،آفتاب عالم کا مزیدکہنا تھا کہ زیادہ بھرتیاں ایجوکیشن اور صحت کے محکموں میں ہوئیں، بھرتی ہونے والوں میں کلاس فور ملازمین بھی شامل ہیں، کسی نے این او سی ڈی جیز تو کسی نے مقامی الیکشن کمیشن کے این او سیز جمع کرائے اور بعض کے پاس تو این او سی تک نہیں ہیں۔

مزیدخبریں