پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے

Sep 26, 2024 | 18:06:PM
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان کا دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑہانے کا عزم، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا۔

پاک آرمی کے ادارہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی دوست ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑہانے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا، جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیارے آذربائیجان کی فضائی قوت میں اضافے کا باعث بنیں گے، حالیہ دورہ پاکستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی جنگی صلاحیتوں پر بریف کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ حکومت آذربائیجان کی درخواست پر پاکستان نے پاک فضائیہ کے دستے کو ایڈکس 2024 نمائش میں بھیجا، ایڈکس 2024 نمائش میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کو سٹیٹک ڈسپلے کے ساتھ فضائی مظاہرے کے لیے پیش کیا گیا، آذربائیجان جاتے ہوئے پاک فضائیہ نے  تھنڈرز کو اپنے ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ طیارے سے ری فیول بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 6ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنیکا فیصلہ

پاکستان سے آذربائیجان بغیر رکے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری طیاروں کی پرواز ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔