(اشرف خان) آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، ناصرف ڈالربلکہ دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر16 پیسے سستا ہونے کے بعد 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.69 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 پیسے کمی سے 280.30 روپے ،یورو 1.55 روپے سستا ہوکر 310.68 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 96 پیسے کمی کے بعد 372.49 روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.10 روپے ،سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.30 روپے کا ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی بات کریں تو آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے ، 100 انڈیکس 589 پوانٹس کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 82ہزار کی سطح سے نیچے آگیا ،100 انڈیکس 81 ہزار 657 کی سطح پر بند ہوا ،آج سٹاک مارکیٹ میں 82ہزار 905 کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا ،آج 17 ارب روپے مالیت کے 42 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔