(ملک اشرف)لاہور سمیت پنجاب بھر کے 122 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے ،تبدیل ہونے والوں میں لاہور میں تعینات 34 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز بھی شامل ۔
تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ،جس میں تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 30 ستمبر تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران صفدر کا لاہور سے لودھراں ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد احمد حسنین خان کا لاہور سے مظفرگڑھ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس صائمہ حسنین کا لاہور سے مظفرگڑھ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان مدثر کا لاہور سے ٹیکسلا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالغفار کا لاہور سے میلسی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظہر عباس کا لاہور سے سانگلہ ہل ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال چودھری کا لاہور سے لیاقت پور تبادلہ کیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد محمود کا لاہور سے میلسی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر عباس کا لاہور سے وہاڑی ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اللہ خان کا لاہور سے بورے والا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ساجد افضل کا لاہور سے بورے والا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمن کا لاہور سے عارف والا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبریز اختر راجہ کا لاہور سے رینالہ خورد ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف کا لاہور سے ساہیوال ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کا لاہور سے اوکاڑ ہ تبادلہ کیا گیا ہے۔