ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے: کامران مرتضیٰ

Sep 26, 2024 | 19:35:PM

(عثمان خان) جے یو آئی رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملاقات کا پیغام بھجوایا تھا، وہ آئیں گے ان کا استقبال کریں گے تو دیکھیں گے کیا بات کریں گے، ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور اسی کا حصہ رہیں گے، اگر معاشرے کے لیے بہتر قانون سازی ہوئی تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

مزیدخبریں