رؤف حسن پارٹی عہدے سے مستعفی, شیخ وقاص سیکرٹری اطلاعات تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی عہدوں میں ردوبدل کر دیا گیا،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ، ان کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات تعینات کردیاگیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،بانی تحریک انصاف نے نئی تعیناتیوں کی منظوری دے دی،رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا ممبر بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کے خلاف کتنے خفیہ مقدمات؟ تعداد سامنے آگئی