پی ٹی آئی کا 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 28 ستمبر کو پر امن احتجاج ہوگا، پر امن احتجاج بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیں
انہوں نے مزید کہا کہ فسطائیت اور عدلیہ کی آزادی پر حملے کے خلاف ہمارا پرزور اور پر امن احتجاج ہوگا، ملک میں جاری فسطائیت کے خاتمے کیلئے سب کو نکلنا ہوگا، پاکستان میں ﷲ تعالیٰ کے بعد عوام کی حاکمیت ہوگی۔