ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ، سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی

Sep 26, 2024 | 20:46:PM

(اشرف خان) سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے باعث ملکی ذخائر روز بہ روز کم ہوتے جا رہے ہیں، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث حکومتی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، لیکن افراتفری کے اس عالم میں سٹیٹ بینک سے اچھی خبر آئی ہے کہ ملکی رزمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ ذخائر میں 2.40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 7 جولائی 22 کے بعد 9 ارب 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.30 ارب ڈالر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض پروگرام کی کڑی شرائط سامنے آگئیں

 سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ملکی مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی مجموعی ذخائر 15 جولائی 22 کی بلند سطح 14 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

مزیدخبریں