(24نیوز)صوابی تھانہ کے اندر زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8سالہ راہگیر بچہ جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوابی میں تھانے کے اندر دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے تھانے کی چھت مکمل زمین بوس ہو گیا، دھماکے میں بچے سمیت 18افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق 17 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،باچاخان میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، ترجمان کا کہناہے کہ ابھی تک 17زخمیوں کو لایا گیاجن کو ہرممکن علاج فراہم کیا جارہا ہے،ہسپتال ڈائریکٹر کاکہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کو علاج کی فراہمی کی نگرانی کررہی ہیں۔
پولیس سٹیشن کے پاس سے گزرنے والا راہگیر بچہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑ گیا،بچے کی عمر 8سال تھی۔