جماعت اسلامی نے حکومت کیخلاف پھر سے میدان میں اترنے کی تیاریاں پکڑ لیں

Sep 26, 2024 | 21:31:PM
جماعت اسلامی نے حکومت کیخلاف پھر سے میدان میں اترنے کی تیاریاں پکڑ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔

جماعت اسلامی کے اہم اجلاس میں مرکزی ، صوبائی اور بڑے شہروں کی قیادت نے شرکت کی،جماعت اسلامی کی لیڈر شپ آن لائن بھی اجلاس میں شریک ہوئی ،ہنگامی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا گیا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن حکومتی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر لائحہ عمل کا اعلان کر چکے ہیں،’حق دو عوام کو ‘تحریک کے اگلے فیز پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہیں کیا اب تحریک میں مزید تیزی آئے گی،29ستمبر کو پورے ملک کی شاہراؤں پر دھرنوں کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا،7اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پروگرامات ہونگے ،ملک بھر میں ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان بھی منایا جائے گا ،اسلام آباد اور کراچی میں غزہ ملین مارچ ہو گا ۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ پر ریفرنڈم کرائے گی،23سے 27 اکتوبر تک عوامی ریفرنڈم ہوگا، ریفرنڈم پانچ دن تک پورے ملک میں جاری رہے گا ،جماعت اسلامی ریفرنڈم کے نتائج کی روشنی میں بڑا اعلان کرئے گی ،اس کے بعد تاجروں اور صعنت کاروں سے مشاورت کے بعد پہیہ جام کا اعلان کر سکتے ہیں،ملک بھر سے لانگ مارچز کا آغاز اور بڑے قافلہ کی صورت میں اسلام آباد جانا بھی زیر غور ہے ،ملک بھر سے لانگ مارچز کا آغاز ہوگا اور بڑے قافلہ کی صورت میں اسلام آباد جانے پر بھی مشاورت کی گئی۔