سوات میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کر دیا

سوات میں دہشتگردی کا الرٹ جاری

Sep 26, 2024 | 21:40:PM
سوات میں دہشت گردی کا خطرہ، ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سبحان اللہ ) خیبر پختونخوا کے مشہور شہر سوات و گردو نواح میں دہشتگردی کے خطرے کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات کی جانب سے دہشتگردی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام عوامی اور سیاسی اجتماعات ملتوی کئے جائیں،  دوسری جانب سوات قومی جرگہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل سوات میں قومی جرگہ کی جانب سے امن جلسہ ہونا ہے،امن مارچ حالیہ دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف تھا، دہشت گردی کیلئے سوات میں کوئی جگہ نہیں، ہر حال میں امن مارچ ہوگا، سیکیورٹی فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، ضلعی انتظامیہ سیکیورٹی دینے کی بجائے سیکیورٹی کا مسئلہ بنا رہے ہیں، ہمیں اس نوٹیفکیشن پر افسوس ہے، یہ بات کلئیر ہے کہ ہر حال میں آمن مارچ ہوگا، تیاریاں مکمل ہیں۔