پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو احتجاج کی کال دیدی، ضلعی صدر راولپنڈی کا ویڈیو پیغام وائرل

Sep 26, 2024 | 23:13:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے ضلعی صدر راولپنڈی  چوہدری محمد  امیر افضل نے احتجاج کے حوالے سے پیغام جاری  کر دیا ۔ 

صدر ضلع راولپنڈی  چوہدری محمد  امیر افضل ے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی  پی ٹی آئی کی کال پر ہم 28 ستمبر کو  لیاقت باغ کے مقام پر دن دو بجے پہنچیں گے ، ہم سب  عدلیہ بچاؤ آئین بچاؤ ملک بچاؤ کی خاطر  احتجاج کرنے جا رہیں ہیں،جس طرح ہمیشہ سے راولپنڈی کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا،اس بار بھی نوجوان خواتین  لیبر ونگ ہر کوئی بھرپور طریقے سے ہمارا ساتھ دیں،ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ ضلع راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کی کال پر انکے ساتھ کھڑی ہے۔ 

چوہدری محمد  امیر افضل کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر ہم نے نکلنا ہے،پی ٹی آئی ورکرز سمیت عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ اس جلسے و احتجاج میں شرکت  کریں۔

مزیدخبریں