بل گیٹس نے کورونا کے خاتمے کی تا ریخ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے امید کا اظہار کیا ہے کہ 2022 کے آخر تک دنیا معمول کے مطابق چلنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا ویکسینیشن بڑے پیمانے میں دستیاب ہو گی جو کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے میں مدد دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تر کی میں مکمل لا ک ڈاﺅن۔۔تاریخ کا اعلا ن کر دیا گیا
بل گیٹس کے مطابق 2022 تک کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے تاہم ان میں واضح کمی آ جائے گی۔ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومتیں مستقبل میں آنے والی وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنا شروع کر دینی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی بھارت کو 80میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی