(24نیوز)ن لیگ کی ایک اور بڑی شخصیت گرفتار۔۔ لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے جاوید لطیف کی ضمانت خارج کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے کچھ دیر بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ جس کے بعد سی آئی اے نے جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا۔
کیپٹن (ر)صفدر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
لیگی ایم این اے کی گرفتاری کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف فیصلے سننے سے قبل ہی عدالت سے روانہ ہوچکے تھے۔ لاہور پولیس نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو سگیاں پل سے گرفتار کیا۔جاوید لطیف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ڈگر پاکستان کے مفاد میں نہیں،حکومت ریاستی دہشت گردی پر اتر آئی، خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو غدار کہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کاکوٹہ بند ۔فلار ملز نے پنجاب میں آٹا مہنگا کردیا