پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی ہو گی یا نہیں؟۔۔شاہد خاقان نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں واپسی کا پیپلز پارٹی کا چانس اس کے اپنے پاس ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کی بدترین حکومت ہے ، پنجاب میں کوئی ایسا افسر نہیں ہے جسے پیسے کے بغیر لگایا گیا ہو،عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کر رہا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ ملک نے کہاں ترقی کی ہے؟ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، معیشت تباہ ہے، چینی آج بھی 115 روپے کی فروخت ہو رہی ہے، حکومتی آمدن وہی کھڑی ہے اور اخراجات بڑھ گئے ہیں، پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوتی ، اس ملک پر حکومت کا ہر لمحہ بھاری ہے،آج ہر پاکستانی سوال کر رہا ہے ملک کدھر جا رہا ہے میری زندگی کا کیا ہو گا؟۔کورونا کی صورتحال اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت کے اپنے اور ہمارے اپنے مسائل ہیں ، کورونا کا حل لاک ڈاؤن نہیں لوگوں کو ویکسین لگانے میں ہے، حکومت آج تک ویکسین نہیں خرید سکی،مانگے تانگے پر گزاراچل رہاہے، بھارت 8 فیصد آبادی کو ویکسین لگا چکا ہم ایک فیصد کو بھی نہیں لگا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمانت خارج، ن لیگ کی بڑی شخصیت گرفتار