کیپٹن (ر)صفدر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

Apr 27, 2021 | 11:35:AM

 (24نیوز)پشاور ہائی کورٹ نےسابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواستِ ضمانت کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی عدم موجودگی پر فیصلہ 22 اپریل کو مؤخر کر دیا تھا۔واضح رہے کہ  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کے لئے درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی۔قومی احتساب بیورو (نیب) نواز شریف کے داماد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سماعت کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں اچانک عدالت سے جانا پڑا۔ لیگی رہنما کے ترجمان کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت بگڑنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ضمانت خارج،ن لیگ کی بڑی شخصیت گرفتار

مزیدخبریں