(24نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج کے امتحانات میں کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کو کمزوراور ناکافی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امتحانات کی اجازت سخت ایس اوپیزپر عمل پیراہونے سے مشروط تھی اور جس طرح کی رپورٹس آرہی ہیں، امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عملدرآمد کمزور ہے۔
شفقت محمود نےمزید کہا کہ این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج سہ پہرہوگا جس میں امتحانات کے دوران ایس اوپیز اورکوروناکے پھیلاؤکی رپوٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔ ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر این سی او سی کی جانب سے مزید سخت پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔