(24نیوز) پاکستان کے نامور اداکار شان نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں۔ لالی ووڈ اداکار تین دہائیوں سے فلمی افق پر چھائے ہوئے ہیں۔ شائقین کو ان کی نئی فلم ضرار کا بے چینی سے انتظار ہے۔
اداکارہ شان نے فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی۔ ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان چائلڈ سٹار فلم انڈسٹری میں آئے۔ 1990 میں فلم بلندی میں بطور ہیرو انٹری دی۔شان نے 90 کی دہائی میں فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ سلطان راہی کی اچانک موت کے بعد پنجابی فلموں کی ضرورت بن گئے۔ 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے علاوہ 10 سے زائد فلموں کی ڈائریکشن دی۔شان کی نئی فلم ضرار تکمیل کے مراحل میں ہے۔ اس فلم میں وہ محب وطن محافظ کا کردار نبھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار شان کو 2007 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ شائقین کے نزدیک وہ اب بھی لالی ووڈ کے سپرسٹار ہیں۔