7 سیٹیں ہٹا لیں تو تحریک انصاف  کا نام لیوا کوئی نہیں ہو گا: ایم کیو ایم 

Apr 27, 2021 | 12:11:PM
7 سیٹیں ہٹا لیں تو تحریک انصاف  کا نام لیوا کوئی نہیں ہو گا: ایم کیو ایم 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامرخان نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کے سونامی نے ملک کو برباد کردیا۔عام انتخابات میں کراچی کےنتائج چرائےگئے اور تحریک انصاف نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے اگر ہم 7 سیٹیں ہٹالیں تو تحریک انصاف کا نام لیواکوئی نہیں ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب سے قبل ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کی۔ ریلی میں ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار حافظ مرسلین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ الیکشن آنی جانی چیز ہے، پیپلز پارٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ صوبہ تو لے کر رہیں گے، گزشتہ بارہ سال سے پیپلزپارٹی سندھ پر حکمرانی کررہی ہے مگر صوبے کو ترقی دینے کے بجائے کھنڈر بنادیا۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر  نے کہا ایم کیوایم پاکستان کے منتخب نمائندوں نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقوں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں، پچھلے الیکشن میں 14 سیٹیں کراچی سے چوری کی گئیں مگر اب وہ تمام سیٹیں ایم کیوایم پاکستان واپس لے گی۔ وسیم اختر نے دعویٰ کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی انتخاب ایم کیو ایم پاکستان ہی جیتے گی۔ عوام کی طاقت ساتھ ہے،لوگوں کو ہر صورت مسائل سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی  آج کیا فیصلہ کرے گی ؟شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق تازہ بیان