(24نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے سینئر لیگی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پارٹی کارکنوں، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہے۔ جاوید لطیف پارٹی کے مخلص ساتھی ہیں، ان کی گرفتاری پر افسوس ہوا۔قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے مزید کہا کہ افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کا جذبہ ملک اور معاشرے کو آگے لے کر جاتے ہیں، امید ہے کہ عدلیہ جاوید لطیف کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضمانت خارج، ن لیگ کی بڑی شخصیت گرفتار