بھارت  کو بی جے پی نظام کا مہرا نہیں بننے دیا جائیگا، راہول گاندھی

Apr 27, 2021 | 12:33:PM
بھارت  کو بی جے پی نظام کا مہرا نہیں بننے دیا جائیگا، راہول گاندھی
کیپشن: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کے رہنما و سابق کانگریس صدر راہول گاندھی نے  موجودہ کورونا صورتحال پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسی عوام کے مفاد میں نہیں ہے اور ملک کو بی جے پی نظام کا مہرا نہیں بننے دیا جائے گا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کےمطابق  راہول گاندھی نے کہا کہ کورونا ویکسین لینا ملک کے عوام کا حق ہے اور کورونا وبا کو روکنے کے لئے تمام شہریوں کو یہ ویکسین مفت دی جانی چاہئے۔ سابق کانگریس لیڈر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’ بحث بہت ہوچکی ہے۔ شہریوں کو یہ ویکسین مفت ملنی چاہئے۔ بات ختم۔ ہندوستان کو بی جے پی نظام کا شکارمت بننے دیجئے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کا علاج بلیچ، لاکھوں ڈالر کمانےوالے باپ اور بیٹے گرفتار