ویڈیو سکینڈل ۔ گیلانی کی نااہلی کا کیس۔ سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)الیکشن کمیشن میں ویڈیو سکینڈل کے معاملے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےویڈیوسکینڈل معاملے پر سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سےمتعلق کیس کی سماعت کی، ویڈیو میں موجود ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کی جانب سے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیاکہ کیا ایم پی ایز کی طرف سے کوئی آیا ہے؟چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سینیٹر یوسف رضا گیلانی کا جواب موصول ہوا ہے۔سماعت کے دوران ایم این اے جمیل احمد خان کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے بحث کے لئے وقت مانگ لیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سید یوسف رضا گیلانی نا اہلی کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: 7 سیٹیں ہٹا لیں تو تحریک انصاف کا نام لیوا کوئی نہیں ہو گا: ایم کیو ایم