ترین گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کا معاملہ۔ گورنر پنجاب بھی طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) ترین گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کے معاملے پر عمران خان نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو بھی وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا۔
گورنر پنجاب چودھری سرور بھی وزیراعظم عمران خان کی ترین گروپ سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔ گورنر پنجاب ترین گروپ کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا چکے۔ چودھری سرور مفاہمت کار کا کردار ادا کریں گے۔ ترین گروپ کے تحفظات کے معاملے پر گورنر پنجاب کو اہم ٹاسک ملنے کا امکان ہے۔ ترین گروپ کے ارکان اسمبلی گورنر پنجاب سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو سکینڈل ۔ گیلانی کی نااہلی کا کیس۔ سماعت ملتوی