حاملہ خواتین ویکسین لگوانے سے اجتناب کریں: حکومت کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے حاملہ خواتین کوکورونا ویکیسن سائینو فارم ،کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور سپوتنک لگوانے میں اجتناب کرنےکی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق سائنوویک کےحاملہ خواتین پر محدودٹیسٹ کئے گئے، لگانے سے اجتناب کیا جائے، سائینو فارم کے حاملہ خواتین پر تجربات نہیں کئے، کتنی محفوظ ہے، ڈیٹا موجود نہیں۔گائیڈ لائنز کے مطابق کین سائنو بائیو کےحاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین پر تجربات نہیں کئےگئے، کین سائنو بائیو کےحاملہ، بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین سے متعلق سیفٹی کا ڈیٹا نہیں، اسپوتنک ویکیسن کے حاملہ خواتین پر بہت محدود ٹیسٹ کیے ہیں، ویکیسن نہ لگوائی جائے۔حکام کےمطابق وزارت صحت کورونا ویکیسن کے حاملہ خواتین پر ٹرائل ٹیسٹ کا واضح ڈیٹا موجود نہیں۔ خیال رہے کہ آج سےملک میں 40 سال اور زائد کے افراد کی کوروناویکیسنیشن شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا علاج بلیچ، لاکھوں ڈالر کمانےوالے باپ اور بیٹے گرفتار