سپریم کورٹ کا ایف آئی اے کے 53 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

Apr 27, 2021 | 13:17:PM
ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے: چیف جسٹس
کیپشن: ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے: چیف جسٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کے53 ملازمین کو فوری فارغ کرنے کا حکم دے دیا. ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو پندرہ دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایف آئی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کی. عدالت نے پبلک سروس کمیشن ٹیسٹ انٹرویو کے بغیر آنے والے 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر، 10 انسپکٹر، 23 سب انسپکٹر، 15 اے ایس آئی ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا.

ضمانت خارج، ن لیگ کی بڑی شخصیت گرفتار

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دئیے کہ  سپریم کورٹ نے 2001 میں تمام ملازمین کی بھرتی کیلئے تین ہدایات دی. چیف جسٹس نے ریمارکس دئے عدالتی حکم کے مطابق تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جانی تھیں. ایف آئی اے رپورٹ نے تو سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا ہے,ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوسکتا ہے. سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملازمین دوسری عدالتوں میں چلے گئے.بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔