رمضان میں انرجی کیسے بحال رکھی جائے۔ماہرین نے بتا دیا

Apr 27, 2021 | 13:50:PM
رمضان میں انرجی کیسے بحال رکھی جائے۔ماہرین نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پروٹین انسانی غذا اور جسمانی نشوونما کے لئے اہم اور بنیادی جز ہے جس کی کمی کے نتیجے میں صحت سے متعلق متعدد مسائل جنم لیتے ہیں۔ماہرین غذائیت کی جانب سے رمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے استعمال کو بڑھا دینا تجویز کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے سحری میں ایسی غذااستعمال کرے جو توانائی بخش ہو۔غذائی ماہرین کے مطابق پروٹین انسانی صحت کے لئے نہایت ضروری اور اہم جز ہے، انسانی جسم کے وزن کا 18 سے 20 فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے۔پروٹین کی دو طرح کی اقسام ہیں جن میں ’اینیمل پروٹین‘ یعنی حلال جانوروں کا گوشت جیسے کہ گائے، بھینس، مرغی مچھلی، دودھ اور انڈوں سے حاصل کئے جانے والا جبکہ دوسرا پلانٹ پروٹین  جس میں دالیں، جو، سبزیاں،   پھلیاں اور خشک میوہ جات شامل ہیں۔پروٹین ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے جبکہ اس کے استعمال سے تا دیر بھوک نہیں لگتی، پروٹین سے بھرپور غذاؤں کو رمضان المبارک میں آئیڈیل غذا قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں مندرجہ بالا سب علامات یا ان میں سے ایک علامت بھی پائی جاتی ہے تو اس کہ وجہ پروٹین کی کمی ہو سکتی ہے۔پروٹین کی کمی کے نتیجے میں جسمانی کمزوری، جسمانی اعضاء کا سوجنا، بال، ناخن اور جِلد کا خراب ہونا، بھوک زیادہ لگنا، چڑچڑاپن محسوس ہونا اور تھکاوٹ شامل ہے۔عام طور پر انسانی جسم کے فی کلو گرام وزن کے لئے 0.8 سے1 گرام پروٹین تجویز کی جاتی ہے جبکہ ویٹ لِفٹر یا ایتھلیٹس کے لیے فی کلو گرام وزن کے حساب سے 1.4سے 2 گرام پروٹین حاصل کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔ورزش کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد 15سے 25 گرام پروٹین کی مقدار لینے سے متاثرہ پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔

 غذائی ماہرین کی جانب سے بہت زیادہ پروٹین کی مقدار استعمال کرنے کو بھی مضر صحت قرار دیا جاتا ہے لہٰذا پروٹین سے بھر پور غذاؤں کے ساتھ کاربو ہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار لینا بھی ضروری ہے۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ اگر آپ پروٹین ڈائیٹ پر ہیں تو گوشت کے ساتھ کچی سبزیوں کی شکل میں سلاد کا استعمال بھی لازمی کریں، ایک وقت کی غذا میں مکمل گوشت کا استعمال بھی مضر صحت ہے۔

غذا میں جتنی پروٹین کی اہمیت ہے اتنی ہی اہمیت اس دوران خود کو ہائیڈریٹڈ رکھنے کو دی جاتی ہے، اگر آپ پروٹین حاصل کرنے کی غرض سے گوشت، دالوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھا رہے ہیں تو اس دوران ساتھ میں پانی کا استعمال بڑھانا بھی لازمی قرار دیا جاتا ہے۔ رمضان کے دوران پروٹین سے بھر پور غذا حلیم سے بھی خوب فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، رمضان کے دوران حلیم کھانا مفید ثابت ہوگا، اس دوران ساتھ میں سلاد کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔سحری کے وقت کوشش کریں کے ایک پیالی دہی یا 2 سے تین گلاس دودھ اور دہی سے تیار لسی کا استعمال لازمی کریں، سحری کے اوقات میں انڈہ بھی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:  گندم کاکوٹہ بند ۔فلار ملز نے پنجاب میں آٹا مہنگا کردیا