(24 نیوز) آئی ایم ایف کےدباؤ پر حکومت نے بجلی کے صارفین پر 1 ہزار ارب روپےکامزیدبوجھ ڈالنےکی تیاری مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخ بڑھانے کیلئےحکومت نے تمام رکاوٹیں ہٹا دیں ہیں اور حکومت نےبجلی کی قیمتیں بڑھانے کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ساتھ ہی بجلی صارفین پر 1 ہزار ارب روپےکامزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی ٹیرف اور ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔نیپرا آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔پہلے حکومت نیپرا کو درخواست کرتی تھی اور پالیسی گائیڈ لائنز دیتی تھی۔
آرڈیننس کے بعد اب حکومت نیپرا کو پالیسی ہدایت دے سکتی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیپرا صارفین پر 676 ارب روپے کا اضافی بوجھ کی سماعت کر چکی ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو بجٹ کے نام پر 676 ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں آنے کا امکان ہے۔منظوری کی صورت میں لیسکو صارفین سے 365 ارب وصول کر سکے گی۔فیسکو کو 269 ارب روپے اضافی وصول کرنےجبکہ آئیسکو کو 42 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا علاج بلیچ، لاکھوں ڈالر کمانےوالے باپ اور بیٹے گرفتار