کرپشن ثابت کرکے دکھائیں، احسن اقبال کاحکومت کو چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ساری ایجنسیاں بھی پیچھے لگا دے لیکن 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکےگی۔ دیانتداری سے اس ملک میں ترقی کے پہیے کو چلایا اور آج پی ٹی آئی والے بھی اسی موٹر وے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس پرسماعت ہوئی۔ لیگی رہنما احسن اقبال احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے احسن اقبال کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی کا کیس یہ ہے کہ پاکستان میں جدید ترین کھیلوں کا مرکز کیوں بنایا۔ نارووال سپورٹس سٹی کیس میں تمام ضابطوں کو پورا کیا گیا تھا اور90 فیصد پراجیکٹ مکمل تھا اور اس حکومت نے فنڈنگ روک کر اس کو کھنڈر بنا دیا۔ کروڑوں روپے کی ٹرف کو وارنٹی ختم کرکے ضائع کردیا گیا۔جو یہ نقصان ہوا ہے اس پر کیس بنتا ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ کرتا پور منصوبہ 17 ارب روپے کا بنا ہے اورکابینہ سے منظوری اب لی جا رہی ہے۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ تمام ضابطے مکمل کرنے کے بعد بھی جیل کاٹ آیا لیکن دوسری جانب ایک منصوبے پر کوئی ضابطہ پورا نہیں ہوا اور کوئی جوابدہ بھی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے۔ ہم جیلیں کاٹ رہے ہیں اورسپریم کورٹ کا جج تک جوابدہ ہے دوسری جانب وہ لوگ جن سے کوئی سوال نہیں پوچھ سکتا۔ یہ دو نہیں بلکہ دس پاکستان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امیروں کیلئے الگ۔ غریبوں کیلئے الگ پاکستان ہے : بلاول