وزیراعظم سے ملاقات سے قبل ترین گروپ کا بھرپور سیاسی پاور شو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کیا جہانگیر ترین کو این آر او ملنے والا ہے۔۔؟ کیا شوگر کیس فائلوں تلے دب جائے گا ۔؟۔ سب نظریں آج کی بڑی ملاقات پر ۔۔۔ جہانگیر ترین گروپ کے 33ارکان کچھ دیر میں وزیر اعظم عمران خان سے ملیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے پہلے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہم خیال ارکان کا اکٹھ ہوا جس میں وزیر اعظم سے ملاقات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہم خیال ارکان اسمبلی وزیراعظم کو جہانگیر ترین کیس پر حقائق بتائیں گے ۔ شہزاد اکبر کے پس پردہ کردار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نے چودھری سرور کو بھی اسلام آباد طلب کیا ہے۔ ترین ایشو پر گورنر پنجاب کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔
ادھر تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض کا جہانگیر ترین کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کوئی فیور نہیں انصاف چاہتے ہیں ۔وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے ۔امید ہے ہمارا کپتان حقائق سنے گا اور ہمیں انصاف دیگا ۔ پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ شفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں ۔ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے۔
راجا ریاض کا کہنا ہے وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے۔ ۔ کوئی فیور نہیں انصاف چاہتے ہیں۔ امید ہے ہمارا کپتان حقائق سنے گا۔۔ ہمیں انصاف دیگا۔۔ایک سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباد سے کالز کرتی ہے۔