( 24نیوز)کورونا وائرس کی وباءسے ٹی وی انڈسٹری کی نسبت فلم اور تھیٹرز سے وابستہ لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،فلم اور تھیٹر ز سے وابستہ چھوٹے فنکار اورہنر مند فاقے کرنے پر مجبور ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباءکی وجہ سے سینما اور تھیٹرز بند ہونے سے فلم اور تھیٹرز کے فنکاروں کو مالی طو رپر بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور خاص طو رپر چھوٹے فنکار اور ہنر مند انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ بعض سرمایہ کاروں کی کروڑوں روپے کی لاگت سے فلمیں بھی بنی ہوئی ہیں لیکن انہیں نمائش کےلئے پیش نہ کئے جانے کی وجہ سے ان کی مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:لالی ووڈ کی شان ۔۔ اداکار شان 50برس کے ہو گئے
دوسری جانب ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں کا میڈیم الگ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم اور تھیٹر انڈسٹری کے مقابلے میں کم مشکلات کا سامنا ہے تاہم معاشی سر گرمیاں مانند پڑنے کی وجہ سے فنکاروں کو مکمل ادائیگیوں کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’رادھے یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ کا گانا سیٹی مار ریلیز