اسلامی نظریاتی کونسل خواتین کو تحفظ دلانے میں کردار ادا کرے، صدر مملکت

Apr 27, 2021 | 18:13:PM

(24 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حصول میں علمائے کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرتی اور معاشی حقوق دیئے ہیں، ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین کو حقوق سے محروم رکھاجاتا ہے۔ حکومت نے خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کیا۔ خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں، شہبازشریف کی پرنسپل سٹاف آفیسر کے اہلخانہ سے ملاقات

مزیدخبریں